بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر لنزی گراہم جارجیا الیکشن انکوائری کے سامنے پیش ہوں، امریکی عدالت

امریکی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سینیٹر لنزی گراہم جارجیا الیکشن انکوائری کے سامنے پیش ہوں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اتحادیوں کی طاقت میں رہنے کی کوششوں کی تحقیقات کے سلسلے میں جارجیا کی فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ویلیس کی زیر قیادت گرینڈ جیوری کی سماعت ہوئی۔

سابق سینیٹر کیلی لوفلر اور سابق وکیل وائٹ ہاؤس پیٹ سیپولون نے جیوری میں گواہی دی۔

سیپولون چند اجلاسوں میں شریک تھےجن میں ٹرمپ اور اتحادیوں نے ووٹ فراڈ کے الزامات پر گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹ فراڈ کے الزامات انتخابی نتائج بدلنے کی کوششوں کا حصہ تھے۔

سیپولون نےکیپٹل ہل حملہ کیس میں ہاؤس سیلیکٹ کمیٹی میں بھی گواہی دی تھی۔

سابق سینیٹر کیلی لوفلر سابق صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سے براہ راست رابطے میں تھی۔

واضح رہے کہ یہ خصوصی جیوری 2020 میں ہوئے جارجیا کے انتخابات میں سابق صدر ٹرمپ کی شکست کو مبینہ طور پر بدلنے کی کوششوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سینیٹر لنزی گراہم کی کوشش تھی کہ وہ جیوری کےسامنے پیش نہ ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.