بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے۔

سرگودھا یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی، اخلاقی، زبانی، سچائی، وژنری، عقلی، اور  ہر حوالے سے بانجھ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں مارچ کا اعلان کرنے لگا ہوں

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ جہاد نہیں فساد مارچ ہے،  یہ حقیقی آزادی مارچ کے نام پر آوارہ گردی مارچ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اگر قانون ہاتھ میں لیا تو قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں آپ کا شاندار استقبال ہوگا، عمران کا مارچ حکومت کے نہیں ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم قوم کو گالم گلوچ، بدتمیزی اور آئین شکنوں کی گندی سیاست سے نجات دلائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.