اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

کراچی غربی اور کورنگی سمیت سندھ کے 5 اضلاع کے ایس ایس پیز کے تبادلے

کراچی کے دو اضلاع غربی اور کورنگی سمیت سندھ کے پانچ اضلاع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کورنگی کے عہدے سے گریڈ 19 کے سینئر پولیس افسر فیصل بشیر میمن کا تبادلہ کرکے انہیں کراچی کے ضلع غربی کا پولیس سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

تمام اہم سرکاری اداروں کے آن لائن ڈیٹا سے لیس جدید ڈیوائس ’تلاش‘ سندھ پولیس میں شامل کر دی گئی ہے۔

پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 18 کے افسر ساجد امیر سدوزئی کا سی ٹی ڈی سے تبادلہ کرکے انہیں سینئر سپرنٹنڈنٹ کورنگی تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اس عہدے پر سی ٹی ڈی سے ایس پی طارق نواز کو تبادلہ کرکے ایس ایس پی لگایا گیا تھا۔ طارق نواز کو دوبارہ سی ٹی ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس پی بلدیہ کے عہدے پر تعینات کیپٹن فیضان علی کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ایس پی شکارپور تعینات کیا گیا ہے۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالخالق کو ایس ایس پی دادو جبکہ عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی تھر پارکر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.