بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: قطر کو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر چین سے تحفے میں دو پانڈے مل گئے

قطر، چین سے دو بڑے پانڈے حاصل کرنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین کی جانب سے تحفے میں ملنے والے سہیل اور سورایا نامی دونوں پانڈوں کو لگژری ایئر کنڈیشنڈ کوارٹرز میں رکھا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکومت نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے موقع پر ان دونوں پانڈوں کو قطر میں بطور تحفہ بھیجا ہے۔ 

یاد رہے کہ رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے چین کوالیفائی تو نہیں کرسکا لیکن وہ قطر کی قدرتی گیس کا بڑا خریدار ہے، اس لیے ایونٹ کے آغاز سے قبل چین نے قطر کو یہ دلچسپ تحفہ دیا ہے۔

البتہ متعلقہ حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا ہے کہ کیا پانڈا ہاؤس، ورلڈ کپ شروع ہونے تک تیار ہو جائے گا یا نہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق، جو نیا پانڈا ہاؤس تیار کیا جائے گا، اس میں سہیل اور سوریا کے اپنے الگ الگ کوارٹرز ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.