ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

شاہین شاہ آفریدی نے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بھتیجے فرحان آفریدی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ترقی کا فارمولا بتادیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو شاہین شاہ آفریدی نےاپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بھتیجے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھتیجے فرحان ہمیشہ خوش رہو ۔

انہوں نے اپنے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ارادے اونچے اور پاؤں اپنے زمین پر رکھنا ، یہی کامیابی کا فارمولا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.