بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مچھر اپنے پسندیدہ شخص کے وفادار رہتے ہیں، تحقیق

حال ہی میں مچھروں کے ستائے افراد کے لیے ایک افسوس کی بات سامنے آئی ہے کہ مچھروں کے پسندیدہ افراد ہمیشہ ہی مچھروں کے پسندیدہ رہتے ہیں کیونکہ انسان کچھ بھی کرلے اپنے آپ کو مچھروں کی اس لسٹ سے نہیں نکال سکتا۔

ایک غیر ملکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مچھر اپنے پسندیدہ شخص کے وفادار رہتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کی جِلد پر کاربو آکسیلک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، ایسے لوگوں پر عام لوگوں کے مقابلے میں مچھر 100 گنا زیادہ حملہ کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق ایسے افراد کو کاٹنے والے مچھر ڈینگی، چکن گونیا، زرد بخار اور زیکا پھیلانے کے باعث بنتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر جدید اور مہنگے اسمارٹ فونز کے لیے گردے فروخت کرنے جیسے میمز تو اکثر دیکھے اور سننے ہوں گے لیکن آُ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ بھارت کی 16 سالہ لڑکی نے اسے سچ کردکھایا۔

امریکی یونیورسٹی کی مصنف کا کہنا کہ جن لوگوں کی جلد پر کاربو آکسیلک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انہیں مچھر زیادہ کاٹتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی لوگوں کی مختلف رائے بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.