بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت میچ میں رونگتے کھڑے ہوجاتے ہیں، ریشبھ پنت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ایک منفرد احساس دلاتا ہے جس میں آپ ہر لمحے مختلف احساس میں ہوتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ریشبھ پنت نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ سے اسپیشل رہا ہے کیوں کہ ہر طرف لوگوں کا شور ہوتا ہے۔

بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں خاص جوش و جذبہ ہوتا ہے اور قومی ترانے کے وقت کا ماحول ہی کچھ اور ہوتا ہے جس سے ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

ریشبھ پنت نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ جب بیٹنگ کرتا ہوں تو وہ بہت کچھ سکھاتے ہیں کیونکہ وہ ایک تجربے کار بیٹر ہیں اس لیے پریشر کو بہت اچھی طرح سے کنٹرول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.