بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بارشوں سے رنی کوٹ کو ہونے والے نقصان کا نوٹس

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں سے رنی کوٹ قعلے کو ہونے والے نقصان کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اینڈومینٹ فنڈ کے حامد آخوند نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناقص ڈرینج سسٹم کے باعث بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے حامد آخوند  نے کہا کہ جو دیواریں پہلے بحال کی گئی تھیں، لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ان کو بھی نقصان پہنچا ہے، رنی کوٹ کے قلعے کی بنیادیں گہری نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ لوگ تکلیف میں ہیں، یہی وقت ہے ان کی تکلیف کم کریں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اینڈومینٹ فنڈ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رنی کوٹ کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، مرمتی کام جلد شروع کیا جائے تا کہ قلعے کو مزید نقصان ہو۔

حامد آخوند نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اینڈومنٹ فنڈ 29 اکتوبر کو کراچی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کانفرنس کروا رہا ہے، کانفرنس میں ہیریٹیج کے ماہرین شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رنی کوٹ کے نقصانات کا سروے کر کے رپورٹ شائع کی جائے۔

سید مراد علی شاہ نے اینڈومنٹ فنڈ کو ہدایت کی ہے کہ ثقافتی ورثے کی نشانیوں کی حفاظت کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈر کو شامل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.