پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ فیصلے اور رابطے لندن سے ہو رہے ہیں جہاں مایوسی چھائی ہے، رانا ثناء کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ دس پندرہ دن میں پتہ چل جائے گا، کال آتی ہے یا کال پڑتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید لکھا کہ ن لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے، شہباز شریف شوپیس ہے، ڈار روس اور چین کا نام لینے سے پہلے شہباز سے پوچھ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.