اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

شاہین نے شاداب کی خواہش پوری کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان کی خواہش پوری کر دی۔

گزشتہ روز شاداب خان نے شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ چہرے پر مسکراہٹ لیے گیند کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں، تصویر کی مناسبت سے کیپشن میں شاداب خان نے لکھا کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھو جیسے گیند کو دیکھ رہے ہو۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان کو غور سے دیکھتے ہوئے تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شاداب خان آپ کچھ کہہ رہے تھے؟

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے تقریباً دو ماہ بعد قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے شاہین شاہ آفریدی سے انوکھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے تقریباً دو…

اس پیغام کے شیئر ہونے کی دیر تھی کہ شاداب کے پکے دوست سمجھے جانے والے حسن علی بھی پیچھے نہ رہے اور دوست کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر جاری کردی جس میں حسن ، شاداب کو بالکل ویسے دیکھ رہے ہیں جیسے شاداب نے شاہین سے کہا تھا۔

حسن علی نے کہا کہ ’ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو‘ جواب میں شاداب نے دوست کو جواب دیا کہ آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں۔

قومی کرکٹرز کی ٹوئٹر پر ایسی گفتگو شائقینِ کرکٹ خوب پسند کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.