بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی ایئرپورٹس پر مفت چائے پلانے کا حکومتی منصوبہ

مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کے جاری کردہ بیان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بین الاقوامی اور ڈومسٹک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو  مفت چائے فراہم کی جائے گی۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

ترجمان پی سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ایئر پورٹس پر مسافروں کے لیے اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.