اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ

امریکی ڈالر روز بروز مہنگا اور پاکستانی روپیہ سستا ہوتا جا رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 88 پیسے کا تھا۔

امریکی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا ایک بار پھر زوال کا سفر جاری ہے۔

اُدھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42352 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.