بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی نائب صدر نے ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی

کانگریس کے پاکستانی امریکن امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کو بڑی حمایت مل گئی، امریکا کی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کردی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کیلیفورنیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈاکٹر آصف محمود کی توثیق کرنے پر فخر ہے۔

کاملا ہیرس کا کہنا تھا ڈاکٹر آصف کی حمایت کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ ملازمت پیشہ افراد کیلئے اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 سے کانگریس کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 8 نومبر کو ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں ڈاکٹر آصف کا ری پبلکن امیدوار یونگ کم سے مقابلہ ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس حلقہ کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ ڈاکٹر آصف نے پرائمری میں موجودہ رکن کانگریس یونگ کم سے زیادہ ووٹ لیے ہیں، یہ ڈسٹرکٹ ان چند حلقوں میں شامل ہے جہاں ری پبلکنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.