بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جلد موجودہ وزیراعظم ’مجھے کیوں نکالا‘ کا نعرہ لگائیں گے، سراج الحق کی پیشگوئی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پیشگوئی کی ہے کہ جلد ہی موجود وزیراعظم بھی مجھے کیوں نکالا؟ کا نعرہ لگائیں گے۔

لاہور سے جاری بیان سراج الحق نے کہا کہ دو سابق وزرائے اعظم کی طرح موجودہ بھی جلد ’مجھے کیوں نکالا‘ کا نعرہ لگائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے دعویٰ سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کرنے کا وزن ہی نہیں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے کے بغیر سیاست نہیں کرسکتیں، دونوں طرف سے خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، جس کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگ سیلاب اور بارش سے کم جبکہ حکمرانوں کی نااہلی سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 14برس سے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے سندھیوں کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا، مگر تاحال متاثرین کو ایک روپیہ نہیں ملا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.