بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی کا 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ٹیلنٹ اسکاؤٹس کا تقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ٹیلنٹ اسکاؤٹس کا تقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ٹیلنٹ اسکاؤٹس ملک بھر سے ٹیلنٹ تلاش کر کے نیشنل فریم ورک میں لائیں گے، 6 اسکاؤٹس جونیئر سلیکن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی محمد وسیم ہوں گے، جاوید حیات ٹیلنٹ اسکاؤٹس کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

اسکاؤٹس میں عبدالرحمان، احمر سعید، محمد سلمان، ثناء اللّٰہ بلوچ، عامر نذیر اور وجاہت اللّٰہ واسطی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.