بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانسیسی کمپنی کا داعش کی مالی معاونت کا اعتراف، 77 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جرمانہ

امریکی عدالت میں فرانس کی سیمنٹ بنانے والی کمپنی ’لارفارج‘ نے داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت کا اعتراف جرم کرلیا۔

عدالت نے لافارج کمپنی پر 77 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

امریکی پراسیکیوٹرز نے کہا کہ کمپنی کے شام میں قائم ذیلی ادارے لافارج سیمنٹ سیریا نے داعش اور النصرہ فرنٹ کو 2013ء سے 2014ء تک تقریباً 60 لاکھ ڈالر ادا کیے۔

شام میں اس زمانے میں خانہ جنگی شروع ہوچکی تھی، کمپنی نے یہ رقم دہشتگرد تنظیموں کو اس لیے ادا کی تاکہ اس کے ملازمین، صارفین اور سپلائرز کو چیک پوائنٹس پر سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ 60 لاکھ ڈالرز دہشتگرد تنظیموں کو دینے کے بعد کمپنی نے شمالی شام میں واقع پلانٹ سے 7 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا۔

کمپنی نے ستمبر 2014ء میں سیمنٹ پلانٹ خالی کر دیا تھا، جس کے بعد داعش نے وہاں موجود سیمنٹ اپنے قبضے میں لی اور اسے 32 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.