بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صحافی کی نئی آڈیو بک میں ٹرمپ سے متعلق اہم انکشافات

امریکی صحافی  باب ووڈورڈ کی نئی آنے والی آڈیو بک میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے پیچھے کوئی مؤثر اور وسیع حمکت عملی نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیو بک میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کو لکھے گئے خطوط بھی امریکی صحافی کو دکھانے کی بات کی، ان خطوط کی بنا پر ہی امریکی محکمہ انصاف نے خفیہ دستاویزات سے متعلق ٹرمپ کے خلاف تفتیش کو تیز کیا۔

رپورٹ کے مطابق 8 گھنٹوں پر مشتمل اس آڈیو بُک میں سابق صدر ٹرمپ کی عالمی منظر نامے کے بارے میں غیر واضح اور بے بصیرت خیالات کی عکاسی کرتے ہیں اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن سے ملاقات کی دلیل، روسی صدر پیوٹن سے تعلقات، جوہری ہتھیاروں سے متعلق ان کے ذاتی خیالات پر بات چیت شامل ہے۔

امریکی صحافی کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیے گئے انٹرویوز پر مشتمل آڈیو بک "دی ٹرمپ ٹیپس” 25 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، جس میں ووڈورڈ کے ٹرمپ کے ساتھ 2016 سے 2020 تک کیے گئے 20 انٹرویوز شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.