بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: روٹی اور نان کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ 

انتظامیہ کی جانب سے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

لاہور میں نانبائیوں نے من مانی کرتے ہوئے روٹی اور نان کی قیمت میں 3 سے5 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے، نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ پہلے روٹی کی قیمت 10 سے بڑھا کر 13 روپے کی گئی جبکہ نان 15 سے بڑھا کر 20 روپے کا کردیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کے بعد نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

مذاکرات کے باوجود روٹی 15 روپے اور نان 25 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.