بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: دودھ فروشوں کیخلاف ایکشن، 15 دکانیں سربمہر

کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

رہنما ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن خلیل احمد کے مطابق تقریباً 15 دکانیں سیل، 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ کئی دودھ فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، صدر کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز دودھ فروشوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمت بڑھنےکی ذمہ داری ڈیری فارمرز پر ہے، کمشنر کراچی اپنی توجہ دودھ کی پیداواری لاگت کم کرانے پر مرکوز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کے بائی پروڈکٹس کی برآمد بند کرائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.