بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر سندھ کی نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کی تجویز

صوبہ سندھ میں بھی نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کیلئے گورنر کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

گورنر نے نکاح نامہ میں نبی کریم ﷺ کے خاتم النبیین ہونے کے اقرار کو لازمی شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

خط کے متن کے مطابق نکاح نامہ میں اس اندراج سے ہم نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرسکیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، وزیراعلیٰ سندھ اس ضمن میں ضروری اقدامات کریں۔

گورنر نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کے خاتم النبیین ہونے کا اقرار نکاح نامہ میں شامل کرنے کا پابند کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.