بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بطور رکن حقوق انسانی کونسل بھارت تمام اقلیتیوں کے تحفظ کا ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھارت اقلیتی برادریوں سمیت تمام افراد کے حقوق کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی عالمی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبا اور اساتذہ کی آزادی اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کا احترام ہی بھارتی موقف کو عالمی فورم پر قابل اعتبار بنا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو آگے بڑھانے کےلیے بھارت کو مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ انتونیو گوتریس ان دنوں بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

بھارتی وزیراعظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی اقلیتوں، خصوصی طور پر مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی اور مظالم میں  تیزی آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.