بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریکوڈک صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے۔

آج سے تقر یباً 27 سال قبل بلوچستان حکومت نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ ریکوڈک کے پہاڑی علاقے میں سونے، تانبے اور اسکے موجود معدنی ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 1993 میں ایک امریکی کمپنی بروکن ہلز پراپرٹیز منرلز کے ساتھ معاہدہ کیا۔

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.