بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین کو ہتھیار نہیں، انتباہی نظام فراہم کریں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کو ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنے میں مدد دینے کی پیشکش کی ہے لیکن ہم اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یوکرین سے کہا ہے کہ اپنی دفاعی ضروریات سے آگاہ کرے، یوکرین کو پیشکش کی گئی ہے کہ انسانی جانیں بچانے کےلیے ابتدائی انتباہی نظام تیار کرنے میں ہم اس کی مدد کرسکتے ہیں۔

یہ بات اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل میں یورپی یونین کے سفیروں کو ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔

قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کیے تو ہمارے ساتھ تعلقات خراب ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.