بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینجر کی روہیت شرما سے مشابہ تصویر پر دلچسپ تبصرے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں شیڈول ہے۔ پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دوسرا وارم اپ میچ بارش سے متاثر رہا، لیکن سوشل میڈیا پر صارفین نے میچز کے بغیر ہی اپنی تفریح کا سامان ڈھونڈ لیا۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کل برسبین سے میلبرن پہنچیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے کیمپس سے آنے والی خبریں اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں ان ہی میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس ہیں جن کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر نے اپنے اکاؤنٹ سے پاکستان کی نئی پریکٹس کٹ کے ساتھ اپنی جو دو تصاویر پوسٹ کیں وہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔

پاکستان کی نئی پریکٹس کٹ میں نیلا رنگ واضح ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی کٹ میں بھی نیلا رنگ نمایاں ہوتا ہے اس وجہ سے دونوں کے درمیان زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے۔

تصاویر کا پوسٹ ہونا تھا کہ صارفین نے تبصرے شروع کردیے، ایک صارف نے لکھا کہ پہلی نظر میں ایسا لگا کہ روہیت شرما نے پاکستان کی پریکٹس کٹ پہن رکھی ہے۔

ایک نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارتی کپتان روہیت شرما لگ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کا تبصرہ تھا کہ روہیت پاکستان ٹیم میں کب سے آگیا؟

اسی طرح کسی نے لکھا کہ روہیت شرما شاہین آفریدی سے بچنے کےلیے پاکستان ٹیم میں آگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.