بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ری شیڈول کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضامند ہوگئے، یہ سیریز اب جنوری 2024 میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سال ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا نے جون 2024ء میں کرنی ہے، مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوری 2023 میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی تاہم اب یہ سیریز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.