بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

القاعدہ کا خاتمہ ہوا، اب کالعدم TTP سر اٹھا رہی ہے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کا خاتمہ ہوا، اب کالعدم ٹی ٹی پی سر اٹھا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر لڑی جانی والی جنگ صرف اقتدار کی جنگ ہے، نہیں چاہتے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک ہمارا ہے، اس کو ہمیں ہی بچانا ہے، آپریشن ہو رہے ہیں، جن پر ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنی تقریر کے دوران بات چیت کرنے پر وفاقی وزیر شیری رحمٰن پر برس پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن ہوئے، عدالتیں انسانی حقوق سے متعلق کیسز سنیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو سننا چاہیے جس سے مفاہمت شروع ہو، بلوچستان کے مسائل پر تلخ سچ ہمیں بھی سننے چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.