بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنگ چارلس سے بچی نے عمر پوچھ لی، پھر کیا ہوا؟

برطانوی کنگ چارلس سے ایک اسکول کی طالبہ نے عمر پوچھ لی جس کا جواب سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کنگ چارلس نے مشرقی لندن کا دورہ کیا جہاں پرائمری اسکول کے طلبہ ان کا استقبال کرتے ہیں۔

اس موقع پر کنگ چارلس بچوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کرتے ہیں۔ اسی دوران ایک بچی ان سے عمر پوچھ لیتی ہے۔

برطانوی کنگ چارلس بچی کو جواب میں اپنی عمر تو نہیں بتاتے لیکن جواب بھی دے دیتے ہیں۔

کنگ چارلس بچی کو کہتے ہیں کہ آپ اپنے سوال کا خود ہی اندازہ لگائیں۔ اس جواب پر وہاں موجود طلبہ اور اساتذہ کو ہنسی آجاتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کنگ چارلس نے اپنے دورے کے دوران اساتذہ سے اسکول کی چھٹیوں اور کھانے کے وقفے سے متعلق گفتگو بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.