بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی جی پرائیویٹ اسکول پروفیسر سلمان رضا عہدے سے فارغ

نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کا احتجاج رنگ لے آیا، ڈی جی پرائیویٹ اسکول پروفیسر سلمان رضا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایت پر چیف سکریٹری سندھ نے ڈی جی پرائیویٹ اسکول پروفیسر سلمان رضا کو عہدے سے ہٹادیا۔

انہیں محکمہ کالج ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کو پروفیسر سلمان رضا کے بیانات اور اقدامات پر اعتراضات تھے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں سلمان رضا کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا اور وزیر تعلیم سے ملاقات میں ان کے رویے کی شکایت بھی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.