بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ایف آئی اے میں پیش

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔

قاسم سوری بینک اکاؤنٹ سے متعلق اپنا جواب ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہوئے تھے۔

قاسم سوری اپنے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ کے ساتھ کوئٹہ میں واقع ایف آئی اے کے دفتر پہنچے۔

سابق ڈپٹی اسپکر قاسم سوری تاحال ایف آئی اے کے دفتر میں پیش نہ ہو سکے۔

پیشی کے بعد قاسم سوری نے ایف آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف پر فارن فنڈنگ کا کیس کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس غلط ہے، ہمیں کہیں باہر سے فنڈنگ نہیں ہوئی، امپورٹڈ سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح ہمیں تنگ کیا جائے، خان صاحب حالات ٹھیک ہونے کے بعد بلوچستان کے دورے پر جلد آئیں گے۔

اپنی آج کی پیشی سے متعلق قاسم سوری نے بتایا کہ آج پیشی کے دوران اکاؤنٹ کے بارے میں کچھ سوالات پوچھے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں کچھ پیسے آئے تھے جو پارٹی اخراجات کے لیے تھے، یہ پیسے بھی 2011ء سے 2014ء کے درمیان بھجوائے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.