بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا صدارتی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس کا اعلان آج ہی کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدارتی انتخاب میں ششی تھرور اور ملکارجن کے درمیان مقابلہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس صدارتی انتخاب کے لیے پیر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے سینئر رہنما ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کے لیے کھڑا ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 24 برس میں پہلا موقع ہے جب گاندھی خاندان نے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اس وقت سونیا گاندھی جماعت کی قائم مقام صدر ہیں، نتائج کے اعلان کے بعد نیا صدر ان کی جگہ لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.