پاک فوج اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق خرلاچی بارڈر ضلع کُرم پر ٹرک سے 346 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو 600 گرام چرس اور 400 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد موٹر وے والے واقعے میں نوشہرہ کی رہائشی 2 خواتین کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.