بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کا وکٹ کیپر انجرڈ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل جوش انگلس انجری کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کا سڈنی گولف کورس پر ہاتھ زخمی ہوگیا، ان کے ہاتھ پر کٹ آیا اور خون بہنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انجری کی نوعیت کی ابھی تصدیق ہونا ہے، جائزہ لیا جارہا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ سے قبل تازہ دم رہنے کے لیے کھلاڑیوں کو گولف کورس جانے کا موقع دیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میتھیو ویڈ آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں اور ہفتے کو وہی میچ کھیلیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہفتے کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.