بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

T20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہوبارٹ میں کھیلا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.