بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نشتر اسپتال، مزید 20 لاشوں کی تدفین

ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے ملنے والی مزید 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایدھی کی مدد سے اسپتال سے ملحقہ قبرستان میں لاشوں کی تدفین کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سے زائد لاشوں کو ڈی این اے کے بعد ان کے حوالے کیا گیا، لاشوں کی ڈی این اے کے نمونے لینے کے بعد تدفین کی گئی۔

ملتان میں واقع نشتراسپتال کی چھت سے برآمد ہونے والی کئی لاوارث لاشوں میں سے 5 کی تدفین کر دی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی 5 لاشوں اور باقیات کی ایدھی کے مدد سے تدفین کی گئی تھی۔

گزشتہ دنوں نشتر اسپتال کی چھت سے سیکڑوں لاوارث لاشوں کا معاملہ سامنے آیا تھا ، لاوارث لاشوں کی تدفین کی سفارش انکوائری کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کا افسوس ناک واقعہ گزشتہ ہفتے سامنے آیا تھا جہاں سردخانے اور چھت پر سیکڑوں لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ نشتر اسپتال کی چھت پر بنے کمرے میں درجنوں لاشیں گل سڑ رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.