بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز شریف سے ہوئی ہر بات پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے ہونے والی ہر بات پبلک سے کرنے کی نہیں ہوتی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دوران ملاقات میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں، ہر بات پبلک کرنے کی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے، اس کی اصل قیمت کم ہے، جلد ہی ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اچھے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے 4 دن میں 58 میٹنگز ہوئیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے میٹنگز ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.