
حکومت پنجاب نے 19 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فدا حسین کو ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح اکرم خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن لیہ، سلمان لیاقت ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، اے ایس پی منزہ کرامت ایس ڈی پی او دیبالپور، اوکاڑہ، اےایس پی شاہزیب اور حسیب جاوید سومرو کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کےسپرد کی گئی ہے۔
اےایس پی سلمان ظفر ایس ڈی پی او کامونکی، اے ایس پی تیمورخان ایس ڈی پی اوبھلوال، اے ایس پی جواد اسحاق ایس ڈی پی او صدر سیالکوٹ، اےایس پی سدرہ خان ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور تعینات کی گئی ہیں۔
ڈی ایس پی فرحت عباس ایس ڈی پی او شمالی چھاؤنی لاہور، اےایس پی بشریٰ نثار ایس ڈی پی او گلبرگ اور ڈی ایس پی ذوالفقارعلی بٹ ایس ڈی پی او اچھرہ لاہور تعینات کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.