بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی الیکشن التوا، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے التوا پر ہم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کراچی میں بلدیاتی الیکشن کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں، وہ مستعفی ہوجائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان یہ توہین عدالت ہے، عدالت عظمیٰ میں الیکشن کمشنر اور پی پی قیادت کے خلاف توہین عدالت کا کیس سنا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جگہ جگہ کوڑا نظر آتا ہے، پی پی 15 سال سے نظام بہتر نہیں کرسکی، پوچھتے ہیں شہر کے نظام کو کون بہتر کرے گا؟

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو معاہدے کے تحت گورنر سندھ چاہیے تھا جو اُن کو مل گیا، انہیں منسٹری چاہیے تھی وہ بھی مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان اقتدار میں کراچی والوں کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.