بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سردار شاہ نے بچوں سے پاؤں دبوانے کے عمل کا نوٹس لے لیا

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عبدالمالک راہو تعلقہ قاضی احمد ضلع نوابشاہ میں بچوں سے پاؤں دبوانے کے عمل کا نوٹس لے لیا۔

تعلقہ قاضی احمد میں اسکول کے استاد کے طالب علموں سے پاؤں دبوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ 

صوبائی وزیر کے احکامات پر اسکول استاد اللّٰہ ڈینو ولد غلام قادر بلیدی کو معطل کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق اسکول کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.