بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی الیکشن میں سیکورٹی کا مسئلہ نہیں بلدیاتی میں کیوں ہے؟ سراج الحق کا سوال

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی الیکشن کرانے میں سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں لیکن بلدیاتی انتخابات کرانے میں سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، ایسا کیوں ہے؟

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے کوئی واضح پالیسی نہیں دی، بیرون ممالک نے جو امداد دی، اس کا استعمال کیسے کیا جائے گا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، دونوں کی حکومت مرکز اور صوبوں میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے الیکشن کرانے میں سیکورٹی کا مسئلہ نہیں لیکن بلدیاتی الیکشن میں سیکورٹی مسئلہ ہے، ایسا کیوں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بار بار بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، 23 اکتوبر کو الیکشن کرائے جائیں، صوبائی حکومت بلدیاتی ادارے نہیں دیکھنا چاہتی، شہری حقوق، فنڈز اور وسائل پر قبضہ رکھنا چاہتی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر الیکشن ملتوی کرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.