بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے عالمی مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے سلوواکیہ میں ہونے والے پاور لفٹنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ پاور لفٹنگ کے مقابلے گلوبل پاور لفٹنگ کمیٹی نے کروائے۔ 

ربیعہ شہزاد نے 52 کے جی کلاس میں سلور میڈل جیتا جبکہ ان مقابلوں میں یوکرین کی پاور لفٹر نے گولڈ میڈل جیتا۔

ربیعہ شہزاد نے اس مقابلے کے دوران 267.5 کلوگرام وزن اٹھا کر قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اس سلسلے میں ربیعہ شہزاد کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت کر خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے خرچ پر بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں، میرا مقصد نیشنل ریکارڈ قائم کرنا تھا تاکہ میں اپنی پرفارمنس دکھا سکوں۔

ربیعہ نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کے معاملات دیکھنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ ربیعہ شہزاد قومی بیڈمنٹن چیمپئن اور اولمپئین ماحور شہزاد کی بہن ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.