بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحۂ کارساز: سعید غنی نے پارٹی پروگرامات کی تفصیل بتا دی

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے سانحۂ کارساز کے حوالے سے آج ہونے والے پارٹی پروگرامات کے بارے میں بتا دیا۔

سانحہ کارساز سے متعلق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح جلسے کے بجائے سانحۂ کارساز کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ کارساز ایک بہت ہی دکھ اور المیے کا وقت تھا، آج یادگارِ شہداء اور شہداء کے گھروں پر پارٹی قائدین اور کارکنان حاضری دیں گے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ سیاسی جدوجہد اور تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، ان قربانیوں کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت سے ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینکڑوں کارکنوں نے شہادت پائی، جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے ہیں۔

سعیدغنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے سانحۂ کارساز میں 150 سے زائد کارکنوں کو کھویا، 500 سے زائد زخمی ہوئے، 18 اکتوبر کے کارکنوں کو کبھی پہلے بھلایا ہے، نہ آئندہ بھلا سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.