بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پھر بھاگ گئی امپورٹڈ حکومت، اسد عمر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ پھر بھاگ گئی امپورٹڈ حکومت، کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی۔

پی ٹی آئی رہنما سندھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کب تک بھاگو گے؟

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں الیکشن کے فیصلے سے متعلق اجلاس 15 روز بعد دوبارہ ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.