بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کا پہلا خلائی سیاح چاند پر جانے کیلئے تیار

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے پہلے خلائی سیاح ڈینس ٹیٹو اور ان کی اہلیہ اکیکو اسپیس ایکسپلوریشن کے اسٹار شپ پر چاند کے سفر پر جانے کے لیے تیار ہیں۔

اسپیس ایکس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈینس ٹیٹو اور ان کی اہلیہ اکیکو کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔

کمپنی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ڈینس ٹیٹو اور اکیکو چاند کے گرد جانے والی اسٹارشپ کی دوسری کمرشل اسپیس فلائٹ کے پہلے عملے کے دو رکن ہیں‘۔

یاد رہے کہ انجینئر سے مالیاتی تجزیہ کار بننے والے 82 سالہ ٹیٹو،2001ء میں روس کے سویوز TM-32 مشن پر خلاء کے سفر پر جانے والے پہلے عام شہری تھے، اس دوران اُنہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر تقریباً آٹھ دن گزارے تھے۔

اب اسپیس ایکس کے اس خلائی سفر کے دوران راکٹ تقریباً ایک ہفتے کے طویل سفر پر چاند کی سطح پر اترے بغیر 200 کلومیٹر کے اندر سفر کرتا نظر آئے گا۔

امریکا نے چاند کی دوبارہ تسخیر کے لیے آرتیمس نامی…

اسپیس ایکس نے اسٹار شپ کے سفر کے آغاز کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے، جو کہ ٹیسلا کے چیف ایلون مسک کے خلا ئی سیاح اور سامان کو چاند اور مریخ پر لے کر جانے کی خواہش کا مرکز ہے۔ 

البتہ، ایلون مسک نے اگلے ماہ کے آغاز پر پہلی بار راکٹ کو مدار میں بھیجنے کی خواہش کا اظہار ضرور کیا ہے۔

اسپیس ایکس اور رچرڈ برینسن کی ورجن گیلیکٹک کمپنی سمیت کئی کمپنیاں خلائی سفر کو حقیقت بنانے کے لیے کوشاں ہیں، جب کہ جیف بیزوس  کی بلیو اوریجن فی الحال ذیلی مداری جوائےرائیڈز پیش کرتی ہے جو تقریباً 3 سو 50 ہزار فٹ (106 کلومیٹر) کی اونچائی تک جاتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.