بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کی یوکرین کو فضائی دفاعی نظام دینے کی کوششیں تیز

یوکرین پر روس کے ڈرون حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین کو دو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون یوکرین کو 2 جدید فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 8 جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے، جنہوں نے چھوٹے ہتھیاروں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یوکرین پر 43 ڈرونز داغے گئے تھے، جس میں سے37 کو مار گرایا تھا۔

دوسری جانب یوکرینی کمپنی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ سے 2 سینئر عہدیداروں کو اغوا کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.