بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب خان کو حارث رؤف نے غصہ دلا دیا

گراؤنڈ کے باہر شاداب خان کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے والے حارث رؤف نے اس مرتبہ گراؤنڈ کے اندر شاداب خان کو غصہ دلادیا۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کو حارث رؤف پر غصہ ہوتے دیکھا گیا۔

میچ کے دوران انگلش بیٹر لیئم لیونگسٹن کو رن آؤٹ کرنے کے لیے حارث رؤف کی خراب تھرو اور موقع ضائع کرنے پر شاداب خان فاسٹ بولر کی فیلڈنگ پر غصہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے وارم میچ میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان نے پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے، جواب میں انگلش ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کیا۔ بین اسٹوکس 36 اور لیئم لیونگسٹن نے 28 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.