بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر عارف علوی نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔

صدرِ مملکت کی جانب سے ریکوڈک ریفرنس میں عدالتِ عظمیٰ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس منظور کیا تھا۔

سپریم کورٹ آ ف پاکستا ن نے نیب کو ریکوڈک منصوبے میں کرپشن کے ملزمان کو 60 دن تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔

ایوانِ صدر کے مطابق وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اس سال مارچ میں ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو اپنے اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں یہ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.