بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا میں ٹریننگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے برسبین میں ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کل برسبین میں ہی پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ شیڈول ہے جبکہ گزشتہ روز قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف وارم میچ میں شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سپر 12 راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف اتوار کو کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.