بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویوین رچرڈز ویسٹ انڈیز کی اپ سیٹ شکست پر افسردہ

دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر سر ویوین رچرڈز اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی اپ سیٹ شکست پر افسردہ ہو گئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ سے شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ہم کبھی کرکٹ کی قوت تھے اور یہی ہماری پہچان تھی۔

ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ انفرادی طور پر میں جو کچھ بھی ہوں فخر ہے کہ میں ویسٹ انڈین ہوں، مجھے اپنی کرکٹ پر فخر ہے مجھے فخر ہے جو ہم نے ماضی میں حاصل کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز اپ سیٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ناامید نہیں ہوں، یقین ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اچھا کھیلے گی، حتمی بات کرنے سے قبل ابھی انتظار کرنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر 12 میں نہ پہنچی تو اپنا حتمی فیصلہ دوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 118 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.