بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لال حویلی خالی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست، وکیل وقف املاک کے دلائل

راولپنڈی کی لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کے کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی کی عدالت میں وقف املاک کے لیگل ایڈوائزر مدثر اکرام چوہدری نے دلائل دیے۔

کیس کی سماعت راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کی۔

شیخ رشید نے وقف املاک کی جانب سے لال حویلی خالی کرنے کے احکامات چیلنج کیے ہوئے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے زیرِ قبضہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

وقف املاک کی جانب سے لیگل ایڈوائزر مدثر اکرام چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت درخواست گزار کے بیانات سن کر کوئی فیصلہ دے گی۔

وقف املاک کے لیگل ایڈوائزر مدثر اکرام چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وقف املاک کے ایکٹ 1975ء سیکشن 14 کے تحت سول عدالت وقف املاک کی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔

انہوں نے دلائل میں کہا کہ وقف املاک کی کارروائی میں کسی سول عدالت کی مداخلت کے اختیار نہ ہونے پر سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ موجود ہے۔

مدثر اکرام چوہدری نے کہا کہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے جو احکامات دیے وہ قانونی طور واپس نہیں ہو سکتے، درخواست گزار 1975ء کے ایکٹ سیکشن 16 کے تحت اپیل کا حق رکھتا ہے۔۔

وقف املاک کے لیگل ایڈوائزر نے مزید کہا کہ درخواست گزار متروکہ وقف املاک کے احکامات کو سول عدالت میں چیلنج نہیں کر سکتا، نہ یہ سول عدالت کا اختیار ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیا تھا۔

عدالت کی جانب سے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو آج مکمل ریکارڈ سمیت عدالت طلب کیا گیا تھا اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.