بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی نے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چینلج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے حلقے این اے 237 سے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پی ٹی آئی کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو قومی اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  این اے 237 ملیر میں ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.